Saturday, December 19, 2009

HARF SE LAFZ TAK


۔عمیرہ احمد کہتی ہیں کہ ہر ایک مجھے کسی نہ کسی تحریر کوءی اقتباس ضرور لکھتا یا سناتا ہے جو اس کا پسندیدہ ہوتا ہے۔ قارءین کی یہ عادت دلچسپ اور مشترکہ ہے اور اسی نے مجھے اپنی تحریروں کا ایک بار پھر سے جاءزہ لینے پر مجبور کیا۔ میں جاننا چاہتی تھی کہ آخر میرے پسندیدہ اقتباسات کون سے ہیں۔ کون سے ایسے جملے جنہیں پڑھ کر مجھے رشک آیا کہ یہ ،،میں،، نے لکھے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ کون سے جملے ہیں جنہیں میں اپنی ڈپریشن دور کرنے کے لیے پڑھتی ہوں۔مگر اس وقت اس کتاب میں آپ جو اقتباسات پڑھ رہے ہیں۔ وہ نہ صرف میرے پسندیدہ ہیں بلکہ مجھے ذہن نشین بھی ہیں۔ میں نے سب کچھ اچھا نہیں لکھا۔ مگر تھوڑا بہت اچھا لکھنے کی کوشش کی ہے۔ اور آخری دلچسپ بات ۔۔۔۔۔۔۔ اس کتاب کے اقتباسات اکٹھے کرنے کے دوران میں نے یہ محسوس کیا کہ میرے پسندیدہ اور آپ لوگوں کے پسندیدہ اقتباسات تقریباً ایک جیسے ہیں۔ جو جملہ لکھتے ہوءے میرا پسندیدہ دربار۔ وہ پڑھتے ہوءے آپ کا پسندیدہ ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو یہ انتخاب میری اور آپ کی مشترکہ ملکیت ہے۔

No comments:

Post a Comment