Sunday, December 13, 2009

HUSNA OR HUSN AARA

عمیرہ احمد اپنی کتاب کے بارے میں کہتی ہیں کہ حسنہ اور حسن آراء میں میری چار تحریریں شامل ہیں۔ ان میں سے تین جو ڈائجسٹ میں شائع شدہ ہیں مگر میں کتابی شکل میں آپ کے سامنے لانے سے گریزاں رہی ہوں۔ مگر ان تحریروں کو بالآخر کتابی شکل میں سامنے لانے کی وجہ سے میرے پبلشر اور قارئین کا اصرار تھا۔ یہ نہ ہوتا تو میں ان تحریروں کو ابھی بھی شائع نہ کرواتی۔ حسنہ اور حسن آراء میری دوری ایسی تحریر ہے جو کسی ڈائجسٹ میں شائع ہونے کی بجائے سیدھا ایک کتاب کا حصہ بن رہی ہے۔ حسنہ اور حسن آراء میرا ٹی ۔ وی کا پہلا منی سیریل اور یہ ٹی ۔ وی کی تاریخ کے مہنگے ترین منی سیریلز میں سے ایک ہے۔۔۔۔ اپنی تھیم کے لحاظ سے یہ آپ کو بہت متنازہ لگے گا۔ مگر انسانی فطرت اس سے زیادہ حیران کن اور متنازہ ہے مجھے یہ کہانی اس لیے پسند ہے کیونکہ میں نے پہلی بار کسی تحریر میں کسی پرانے دور کی عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسے لکھتے ہوئے کچھ مشکل اس لیے پیش آئی کیونکہ زبان کا انتخاب کرنے میں ذرا اختیار کامظاہرہ کرنا پڑا۔ یہ میری اب تک کی واحد تحریر ہے جس میں انگلش کا ایک لفظ بھی استعمال نہیں ہوا۔ میرے جیسے نئی نسل کے لکھنے والوں کے لیے ایسا کرنا بہت مشکل ہے۔

No comments:

Post a Comment